وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی معاون وزیر خارجہ کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی معاون وزیر خارجہ کی ملاقات،باہمی دلچسپی ...
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی معاون وزیر خارجہ کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چین کے معاون وزیر خارجہ مسٹر کونگ زوآن یو نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران علاقائی سیکورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، خطے کو درپیش مسائل کے حل اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی طرف سے پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹیجک مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ بہترین اور دیرپا نتائج کے حصول کے لیے سی پیک منصوبوں کے معاشرتی اور اقتصادی پہلوؤں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی طرف سے، سی پیک کے تحت "خصوصی اقتصادی زونز” کی جلد تعمیر پر زور دیا گیا۔ چین کے معاون وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ چینی وزیراعظم کے وڑن کے مطابق پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی اور غریت کے خاتمے کے لئے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کے لئے پر عزم ہیں۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کابل میں ہونے والے دوسرے سہ رکنی پاکستان، چین افغانستان مذاکرات میں اپنی شرکت کی بابت آگاہ کیا اور کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لئے چین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد