”میر ا بھائی خالی ڈگر ی ہی نہیں بلکہ اپنے ساتھ اس خاتون کو بھی لایا“ عمران اسماعیل نے یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ تمام طالبعلم ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر عمران اسماعیل نے کراچی میں ایک یونیورسٹی کی کانوکیشن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ایسی بات کہہ دی کہ ہال میں موجود ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اقرا یو نیورسٹی کا کانوکیشن ہوا جس میں گورنر عمران اسماعیل مہمان خصوصی تھی ، انہوں نے اس موقع پر ڈگری مکمل کرنے والے طلبہ میں میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کی اور مبارک باد دی ۔ تقریب میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل کاکہناتھا کہ آج کل زیادہ تر گولڈ میڈل لڑکیوں کو ہی ملتے ہیں ،دائیں اور جانب دیکھیں تو زیادہ لڑکیاں ہی ہیں جو کہ گریجو ایشن مکمل کر رہی ہیں ، میرے چھوٹے بھائی نے بھی یہیں سے گریجو ایشن مکمل کی تھی ، ایم بی اے کیا تھا اور ساتھ میں تحفہ بھی لایا، وہ یونیورسٹی سے صرف ڈگری ہی نہیں لایا تھا بلکہ ساتھ میں بھابھی بھی لے کر آیا تھا ۔
ویڈیو دیکھیں: