میراکیس یہ ہے آپ جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیادپرفیصلہ نہیں دے سکتے،خواجہ حارث اور جج احتساب عدالت میں مکالمہ

میراکیس یہ ہے آپ جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیادپرفیصلہ نہیں دے سکتے،خواجہ حارث اور ...
میراکیس یہ ہے آپ جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیادپرفیصلہ نہیں دے سکتے،خواجہ حارث اور جج احتساب عدالت میں مکالمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت جاری ہے، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں، نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث حتمی دلائل دے رہے ہیں۔
دوران سماعت جج ارشد ملک نے کہا کہ حسن،حسین،مریم اورطارق شفیع کی دستاویزات الگ کرلیں توالعزیزیہ رہ جاتی ہے،آپ العزیزیہ سٹیل ملز سے متعلق قانونی نکات پردلائل دیں،
خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میراکیس یہ ہے آپ جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیادپرفیصلہ نہیں دے سکتے،جوگواہ جے آئی ٹی میں پیش ہوئے وہ اس عدالت کے سامنے نہیں ہیں۔
جج ارشد ملک نے کہا کہ شہبازشریف اورطارق شفیع کی جے آئی ٹی میں پیشی تسلیم شدہ ہے،وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ طارق شفیع اورجے آئی ٹی نے کیاکہااس سے متعلق کچھ نہیں کہاجاسکتا،قطری کاایک خط جے آئی ٹی کی کارروائی مکمل ہونے کے بعدموصول ہوا،خواجہ حارث نے کہا کہ جے آئی ٹی سربراہ واجدضیانے وہ خط بھی پیش کیا۔