موبائل فون پر دوستی ، حسینہ نے پیار پیار میں پاکستانی محبوب کا گردہ ہی لوٹ لیا، انتہائی حیران کن پریم کہانی سامنے آگئی

موبائل فون پر دوستی ، حسینہ نے پیار پیار میں پاکستانی محبوب کا گردہ ہی لوٹ ...
موبائل فون پر دوستی ، حسینہ نے پیار پیار میں پاکستانی محبوب کا گردہ ہی لوٹ لیا، انتہائی حیران کن پریم کہانی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) حسینائیں دل تو چراتیں ہیں لیکن فیصل آباد کی حسیناﺅں نے دل کیساتھ انسانی جسم کی قیمتی ترین چیزیں بھی چرانا شروع کر دی ہیں اور جب ’محبوب‘ کو پتہ چلتا ہے تو ساری زندگی اپنے کئے پر پچھتاوے کے علاوہ کچھ بھی ہاتھ نہیں آتا۔

فیصل آباد کی ریلوے کالونی کے رہائشی محبوب زاہد مسیح کا کہنا ہے کہ اس کی گلشن بی بی سے فون پر دوستی ہوئی اور یہ دوستی کب پیار میں بدلی پتہ بھی نہ چلا۔ زاہد مسیح کو احساس ہو گیا کہ اسے سچا پیار کرنے والی مل گئی ہے۔ ایک دن گلشن بی بی نے زاہد مسیح کو ملنے کیلئے بلا لیا جس پر سچا پیار پانے والے زاہد مسیح کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا اور خوشی خوشی اسے ملنے چلا گیا۔

گلشن بی بی نے زاہد کی تواضع کھانے پینے سے کی لیکن محبت میں اندھے ہونے والے زاہد کو علم نہ تھا کہ کھانے میں نشہ شامل ہے، جسے کھاتے ہی زاہد بے ہوش ہو گیا، اور جب ہوش آیا تو بے چارے کا ایک گردہ نکالا جا چکا تھا۔

زاہد مسیح نے ہسپتال سے رابطہ کیا جہاں تصدیق ہو گئی کہ اس کا گردہ نکالا جا چکا ہے۔یہ جان کر عشق کا بھوت رفوچکر ہو گیا۔ محبت میں ناکامی پر دل زخمی ہوتا ہے اور چوٹ دل پر لگتی ہے لیکن زاہد مسیح کو ایک بڑا سبق ملا جس کی فیس اسے گردہ دے کر چکانا پڑی اور بے چارہ مجبور ہو کر عدالت پہنچ گیا۔ زاہد مسیح نے فیصل آباد کی عدالت میں رٹ دائر کر دی ہے اور کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔