کسی کا رہنا یا نہ رہنا معنی نہیں رکھتا،ایشوز ہائی لائٹ کرتے رہے ہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کسی کا رہنا نہ رہنا معنی نہیں رکھتا، ایشوز ہائی لائٹ کرتے رہے ہیں، بلوچستان کے حقوق کا تحفظ کریں گے، صوبے کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے۔
چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایشوز کو ہائی لائٹ کرتے رہیں گے،بلوچستان کی زمین معدنیات سے مالا مال ہے،ان کا کہناتھا کہ ہم نے ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد تین ماہ پہلے بڑھا دی تھی، ہائیکورٹ میں تعداد 6 پلس ون سے 9 پلس ون کردی تھی،آج صبح ساڑھے10 بجے وزیراعظم ہاو¿س میں بات ہوئی کہ یہ نوٹیفکیشن اب تک کیوں نہیں ہوا، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ گزشتہ شام بھی چیف جسٹس بلوچستان سے ججزکے ناموں سے متعلق پوچھا،بتایاگیاکہ بلوچستان میں کوئی ٹریبونل غیرفعال نہیں،میں نے چیف جسٹس بلوچستان سے غیرفعال ٹریبونل سے متعلق بھی پوچھا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم رہیں نہ رہیں،سپریم کورٹ کاادارہ قائم رہےگا،انہوں نے کہا کہ ڈیم ہماری بقااور آنےوالی نسلوں کیلئے ناگزیر ہو چکاہے، اس ملک سے محبت کرلیں ، اپنا ایک سال اس ملک کو دیں اور پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے ۔بلوچستان ہائیکورٹ کے ججزاورسٹاف کی طرف سے ڈیم فنڈکیلئے چیک دیاگیاہے، اسلام آبادہائیکورٹ میں بلوچستان کی نمائندگی ناگزیرہے ،کوئٹہ میں سپریم کورٹ کا سیکرٹریٹ آپ وکلا پر ہی مشتمل ہوگا۔