پنجاب کے اراکین اسمبلی نے پراکسی لگوانا شروع کردی مگر کیوں؟ افسوسناک خبرآگئی
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اراکین کی جعلی حاضری سے حکومتی خزانے کو روزانہ لاکھوں کا ٹیکہ لگنے کا انکشاف ہوا ہے۔ خبریں میڈیا گروپ کے مطابق بعض اراکین آتے بھی نہیں اور ان کی حاضری لگ جاتی ہے جبکہ بعض پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی کارروائیوں میں شرکت کئے بغیر اراکین حاضری لگاکرگھروں کو چلے جاتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر چھٹی پر کیا گئے کہ اراکین نے اجلاسوں کو کمائی کا ذریعہ بنالیا ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس کئی روز سے جاری ہے، ایک اجلاس کا خرچہ ایک کروڑ سے بھی زائد ہے لیکن اراکین ہیں کہ عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔