کٹاس راج مندرتالاب خشک ہونے کامعاملہ،سیمنٹ فیکٹری کی عدالتی آبزرویشن کےخلاف نظرثانی اپیل دائر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن) کٹاس راج مندر تالاب خشک ہونے کے معاملے میں عدالتی آبزرویشن کیخلاف سیمنٹ فیکٹری نے نظرثانی اپیل دائر کر دی،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 13 دسمبرکواپیل پرسماعت کرےگا۔
سیمنٹ فیکٹری کی جانب سے اپیل میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزارنے فیکٹری پرزیرزمین پانی استعمال کرنے کاالزام لگایا،عدالت نے مذکورہ الزام کوعدالتی حکم نامے کاحصہ بنایا،احکامات پرعمل کرتے ہوئے ڈیم فنڈمیں 10 کروڑروپے جمع کرائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار 2008 سے بارشی پانی تالابوں میں جمع کررہاہے،زیرزمین پانی فیکٹری ملازمین کے استعمال کیلئے نکالاجاتا ہے،استدعا ہے کہ عدالتی آبزرویشن پرنظرثانی کی جائے۔