رحیم یارخان میں منگنی توڑ کر کسی اور سے شادی کرنے پر لڑکی مشتعل، لڑکے کے اہلخانہ پر حملہ کردیا

رحیم یارخان میں منگنی توڑ کر کسی اور سے شادی کرنے پر لڑکی مشتعل، لڑکے کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یارخان (ڈیلی پاکستان آن لائن) منگنی توڑ پر کسی اور لڑکی سے شادی کرنے پر لڑکی نے ایک اور لڑکے کیساتھ مل کر سابق منگیتر کے اہلخانہ پر حملہ کردیا جبکہ پولیس نے لڑکی اوراس کے ساتھی حملہ آور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق طاہر نامی لڑکے نے 2012میں روبینہ کیساتھ منگنی کی تھی لیکن شادی سے کچھ وقت پہلے منگنی توڑ کر 2016ءمیں عفت نامی لڑکی کیساتھ شادی کرلی ۔ اس پر لڑکی مشتعل ہوگئی اور اپنے کزن سے مل کر لڑکے کے گھرپر دھاوا بول دیا جبکہ چھریوں کے وار سے لڑکے کے والدین اور بیوی زخمی ہوگئی جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے لڑکی سمیت دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

مزید :

جرم و انصاف -