وزیراعظم کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،ارکان کی کارکردگی کیلئے اجلاس ہر 3 ماہ بعدبلانےکافیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں وزارتوں اورڈویژنزکی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔
ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں وزراءسے کارکردگی بارے 3 ،3 سوال کئے گئے ۔
اجلاس میں کابینہ ارکان کی کارکردگی کیلئے اجلاس ہر 3 ماہ بعدبلانےکافیصلہ کیا ہے جس میں کارکردگی کاجائزہ لے کربہتری کیلئے اقدامات تجویزکئے جائیں گے،ترجمان کا کہناہے کہ وزارتوں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کامقصدحکومتی کارکردگی بہتربناناہے،حکومت کابنیادی مقصدعام شہری کے معیارزندگی کوبہتربناناہے،ترجمان وزیراعظم کے مطابق تمام وزارتوں کومتعلقہ شعبوں میں بہتری کیلئے 5سالہ منصوبہ دینے کاٹاسک دیا گیا ہے ،اس کے علاوہ وفاقی وزراسے آئندہ کارکردگی بہتربنانے کیلئے اقدامات سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی ۔