صاف پانی کومحفوظ کرنے سے متعلق کیس ،ہائیکورٹ کا مساجد اور مزارات میں وضوکا پانی پودوںکو لگانے،آٹو میٹک سسٹم پر منتقل نہ کرنے والے سروس سٹیشنز بند کرنے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی کو محفوظ کرنے سے متعلق کیس میں پنجاب کی مساجداورمزارات میں وضوکاپانی پودوں کولگانے کاحکم دے دیا،عدالت نے آٹومیٹک سسٹم پرمنتقل نہ کرنے والے سروس سٹیشنز 10 روزمیں بندکرنےکاحکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں صاف پانی کو محفوظ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس علی اکبر قریشی کی سربراہی میں بنچ نے درخواست کی سماعت کی، صاف پانی کو محفوظ کرنے سے متعلق کیس میں پنجاب کی مساجداورمزارات میں وضوکاپانی پودوں کولگانے کاحکم دے دیا،عدالت نے آٹومیٹک سسٹم پرمنتقل نہ کرنے والے سروس سٹیشنز 10 روزمیں بندکرنےکاحکم دیدیا۔عدالت کاچیئرمین پی اینڈڈی کوپانی کے میٹرزفراہمی کاحکم دیدیا۔
عدالت نے کہا کہ سروس سٹیشنزمالکان کو 2 ماہ کاوقت دیالیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا،عدالت نے تمام پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے پانی کے بل وصول کرنےکابھی حکم دیدیا،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہاؤسنگ سوسائٹیزپانی کے چارجزلے رہی ہیں،ریاست کوپیسہ نہیں دیتے، جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا کہ عدالتی احکامات پرعمل نہ کرنےوالوں کوجیل بھجوادیں گے۔