عامر لیاقت اور طوبیٰ کی دوستی کتنی پرانی ہے اور کب سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں ؟ پہلی مرتبہ عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ نے انکشاف کر دیا

عامر لیاقت اور طوبیٰ کی دوستی کتنی پرانی ہے اور کب سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں ؟ ...
عامر لیاقت اور طوبیٰ کی دوستی کتنی پرانی ہے اور کب سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں ؟ پہلی مرتبہ عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ نے انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ کے ساتھ دوسری شادی کر لی ہے اور ان کی شادی کی چرچے تاحال سوشل میڈیا پر گرم ہیں ۔
ان کی شادی کی خبریں میڈیا میں اس وقت آئیں جب انہوں نے عام انتخابات میں الیکشن لڑنے کیلئے کاغذت نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تاہم اب انہوں نے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے اور تقریب کا انعقاد بھی کیا ۔
عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر کی شادی کے بارے میں بہت لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کی ملاقات کیسے ہوئی اور وہ کتنے عرصہ سے ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہیں تاہم اب پہلی مرتبہ یہ حقیقت بھی سامنے آ گئی ہے ۔
نجی ٹی وی سماءنیوز کے مارننگ شو میں عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر نے شرکت کی جس دوران انہوں نے اپنی شادی کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ۔
طوبیٰ عامر نے صنم بلوچ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم تقریبا ایک دوسرے کو پانچ سال سے جانتے ہیں اور دوستی تھی ، ہم ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے تھے ۔ان کا کہناتھا کہ عامر لیاقت نے مجھے اپنے ساتھ رکھ کر میری تربیت بھی کی ہے اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا بھی ہے ۔
طوبیٰ کا کہناتھا کہ میں کبھی ان کی ڈانٹ سے روئی نہیں ہوں بلکہ اکثر ایسا ہوتاہے کہ میں ڈر جاتی ہوں کہ کہیں یہ مجھ سے ناراض نہ ہوجائیں ۔عامر لیاقت نے اس موقع پر خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گزشتہ روز اپنے ہاتھوں سے سوپ بنا کو طوبیٰ کو پلایا ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -