متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان سمندر کے نیچے تیز رفتار ٹرین چلانے کا منصوبہ

متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان سمندر کے نیچے تیز رفتار ٹرین چلانے کا ...
متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان سمندر کے نیچے تیز رفتار ٹرین چلانے کا منصوبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں ہائپر لوپ اور بغیر ڈرائیور اڑتی ہوئی کاروں کے بعد اب سمندر کے نیچے تیزرفتار ٹرین چلانے کا ایک خیرہ کن منصوبہ بنا لیا گیا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اس منصوبے کے تحت پانی کے نیچے ایک ریل نیٹ ورک بنایا جائے گا جو بھارت کے شہر ممبئی کو متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ سے منسلک کرے گا۔ اس منصوبے میں ریلوے نیٹ ورک کے ساتھ پائپ لائنیں بھی بچھائی جائیں گی جن کے ذریعے بھارت سے تازہ پانی بھی متحدہ عرب امارات پہنچے گا اورواپس متحدہ عرب امارات کی طرف سے تیل بھارت کو برآمد کیا جائے گا۔


رپورٹ کے مطابق اس منصوبے پر معاملات طے کرنے کے لیے ابوظہبی میں اماراتی و بھارتی حکام کی ایک میٹنگ ہو چکی ہے۔ اس میٹنگ کے بعد نیشنل ایڈوائزر بیورو لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف کنسلٹنٹ عبداللہ الشیہی کا کہنا تھا کہ ”اس منصوبے کی تکمیل کے بعد مستقبل قریب میں بھارت اور امارات کے درمیان لوگ زیرزمین ٹرین کے ذریعے سفر کر سکیں گے۔ اس ٹریک کی لمبائی 2ہزار کلومیٹر سے کم ہو گی۔ اس منصوبے کے تحت ہم ممبئی کو الٹرسپیڈ فلوٹنگ ٹرینوں کے ذریعے فجیرہ سے منسلک کرنا چاہتے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں۔اس منصوبے کی تکمیل سے بھارت کو تیل کی برآمد اور امارات کو تازہ پانی کے حصول میں انتہائی آسانی ہو گی۔ یہ پانی ممبئی کے قریب بہنے والے دریائے نرمدا سے حاصل کیا جائے گا اور پائپ لائن کے ذریعے امارات پہنچایا جائے گا۔ ہمیں امید ہے کہ 2022ءتک یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔“

مزید :

عرب دنیا -