عمران خان ، نعیم الحق اور شیخ رشید کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر آپ اس تصویر کو بھول جائیں گے

عمران خان ، نعیم الحق اور شیخ رشید کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر آپ اس ...
عمران خان ، نعیم الحق اور شیخ رشید کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر آپ اس تصویر کو بھول جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ کابینہ کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم کی شیخ رشید اور اپنے معاون خصوصی نعیم الحق سے مشاورت کی سامنے آنے والی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب پسند کی جارہی ہیں۔
ان تصاویر میں وفاقی کابینہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے ہونے والے اجلاس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کو ٹریک سوٹ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے ہمراہ وزیر ریلوے شیخ رشید اور عمران خان کے قریبی ساتھی نعیم الحق بھی موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں تینوں افراد پتھروں پر بیٹھ کر محوِ گفتگو نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ میمز بنانے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ لوگ ان تصاویر کو انتہائی دلچسپ کیپشن دے کر شیئر کر رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حامی ان تصویروں کو عمران خان کی سادگی کا مظہر قرار دے رہے ہیں۔


خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان اور نعیم الحق کی ایک تصویر سامنے آئی تھی جس میں عمران خان دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر کھڑے ہوتے ہیں جبکہ نعیم الحق دیوار پر ہاتھ رکھ کر کھڑے نظر آتے ہیں۔ یہ تصویر عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے پہلے کی ہے ۔ اس تصویر کی بھی پاکستانیوں نے بہت زیادہ میمز بنائی تھیں۔