”شکر کرو کہ 4 آدمی تمہاری عزت کرتے ہیں ورنہ اس ملک میں تو ۔۔۔ “انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہٹائے گئے سربراہ عمر سیف نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے

”شکر کرو کہ 4 آدمی تمہاری عزت کرتے ہیں ورنہ اس ملک میں تو ۔۔۔ “انفارمیشن ...
”شکر کرو کہ 4 آدمی تمہاری عزت کرتے ہیں ورنہ اس ملک میں تو ۔۔۔ “انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہٹائے گئے سربراہ عمر سیف نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ہٹائے جانے والے چیئرمین پنجاب انفارمشین ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستان کے لوگوں کے رویے کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے۔
ڈاکٹر عمر سیف نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ” ایک پرانے دوست ملے، بولے اللہ کا شکر ادا کرو چار لوگ عزت کرتے ہیں۔ جنہوں نے اس ملک کے لیے کام کیا اُن کی عزت عام طور پر ہم مرنے کے بعد ہی کرتے ہیں“۔
جو بات ڈاکٹر عمر سیف نے اپنے ٹوئٹر پر کہی ہے اسی قسم کی بات معروف گلوکار عاطف اسلم ایک انٹرویو میں کرچکے ہیں۔ عاطف اسلم نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان میں مرنے کے بعد ہی لیجنڈ بنا جاسکتا ہے۔


خیال رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے چیئرمین پنجاب انفارمشین ٹیکنالوجی بورڈ کے سربراہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر عمر سیف کو گزشتہ ماہ ان کے دونوں عہدوں سے ہٹادیا تھا۔ ڈاکٹر عمر سیف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کے صف اول کے سائنسدانوں میں شمار کیے جاتے ہیں جنہوں نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سربراہ کی حیثیت سے پنجاب کے اکثر محکموں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر منتقل کیا۔ انہیں 2013 میں ن لیگ کی حکومت نے ٹیکنالوجی بورڈ کا سربراہ بنایا تھا اور شاید یہی وجہ تھی کہ ان کی تعیناتی کو سیاسی قرار دے کر تحریک انصاف کی حکومت نے عہدے سے ہٹادیا۔