وزیراعظم نے تمام وزراء کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہر تین ماہ کے بعد کابینہ اراکین کی کارکردگی کاجائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا

وزیراعظم نے تمام وزراء کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہر تین ماہ ...
وزیراعظم نے تمام وزراء کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہر تین ماہ کے بعد کابینہ اراکین کی کارکردگی کاجائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراءکی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے وزراءکو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہےاور ہر تین ماہ کے بعد کابینہ اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا جو نو گھنٹے تک جاری رہا، اجلاس میں تمام وفاقی وزراء سمیت وفاقی سیکریٹریز نے شریک کی۔ اجلاس میں وزارتوں اورڈویژن کوکارکردگی بیان کرنے کا موقع دیا گیا اور وزیراعظم

نے فرداً فرداً ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے تمام وزراءکو پاس کرتے ہوئے ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی وزیر کا قلمدان تبدیل نہیں کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ وزراءکو ہٹانے کی خبریں دے کر انتشار پھیلا یا جا رہا ہے ،ایسی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے کابینہ کے خصوصی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو سروس ڈیلیوری اور کفایت شعاری سے متعلق کیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نے وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جب کہ وزارتوں اور ڈویژنز نے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ہر تین ماہ کے بعد کابینہ اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، کارکردگی کا جائزہ لینے کا مقصد حکومت کی سمت کو درست رکھنا ہے جب کہ وزیراعظم نے وزارتوں اور ڈویژنوں سے 5 سالہ منصوبے بھی مانگے۔


واضح رہے کہ کچھ دن قبل افواہیں زیر گردش تھیں کہ وزیرخزانہ کی کارکردگی کے باعث انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے تاہم دو روز قبل فواد چوہدری کی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کی پیشکش کی ہے جس کے بعد میڈ یا پر اس موضوع پر خوب بحث ہوئی تھی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -