اینٹی کرپشن قوانین اپوزیشن کو دھمکانے کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں :ریما عمر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ریما عمر نے کہاہے کہ اینٹی کرپشن قوانین اپوزیشن کودھمکانے اور سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کئے جارہے ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ریما عمرنے کہا کہ پاکستان میں کرپٹ لوگ پکڑا نہیں جاتا ،کرپشن کے خلاف کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے جاتے ، انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے کہاہے کہ پاکستان میں اینٹی کرپشن قوانین اپوزیشن کو ڈرانے دھمکانے کیلئے اورسیاسی مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کیا جاتاہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ انتقامی کارروائی کیلئے پاکستان بننے سے لیکر اب تک کرپشن استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی یہی کچھ ہورہاہے ۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے حوالے سے اختیار کی گئی پالیسی غلط ہے ، دنیا بھر میں تجاوزات ہوتی ہیں اوراس طرح بلڈوزر نہیں پھیرے جاتے ۔اس طرح تجاوزات کوبلڈوزر پھیرنے سے عام لوگ پستے ہیں جن کا روزگارختم کردیا جاتا ہے ۔