بھیک ، چندہ اورانڈا تحریک انصاف کی معاشی پالیسی کے تین اصول ہیں :نفیسہ شاہ کی حکومت پر کڑی تنقید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ بھیک ، چندا اورانڈا تحریک انصاف کی معاشی پالیسی کے تین اصول ہیں ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے نے کہا کہ تحریک انصاف کی معاشی پالیسی کا پہلا اصول بھیک ہے جس کے لئے یہ سعودی عرب گئے ، دوسرا اصول چندہ ہے جس کیلئے اوور سیز پاکستانیوں کیلئے رابطہ کیا جاتاہے جوخود محنت مزدور ی کرنے ملک سے باہر گئے ہوئے ہیں ، تیسراصول انڈہ ہے ، توڑ پھوڑ کے ذریعے عوام کوبے روز گار کرکے ان کوایک مرغی اورانڈا پکڑاناچاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کوبیروز گار کیاجارہاہے ، مہنگائی کے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے ، حکومت مہنگائی کا سیلاب لے کر آئی ہے ۔