ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی ’خطرناک ہتھیار‘ لے کر اسمبلی پہنچ گئے ، پولیس نے بڑی ’تباہی‘ سے بچالیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس کو پولیس نے اس وقت بڑی ’تباہی‘ سے بچالیا جب اس نے تحریک انصاف اور ن لیگ کے دو ایم این ایز کے قبضے سے 16 درجن انڈے پکڑ لیے۔
پولیس نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ ن لیگ کے ایم این اے افضل کھوکھر کی گاڑی سے 6درجن اور تحریک انصاف کے ایم این اے افضل دھاندلا کی گاڑی سے 10 درجن دیسی انڈے برآمد کرکے قبضے میں لے لئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران دونوں ارکین پارلیمنٹ میں ایک دوسرے کو انڈے مارنا چاہتے تھے۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جانے لگے تو ایک صحافی نے ان سے اس حوالے سے سوال بھی پوچھا جس پر شہباز شریف نے کہا کہ سردیاں آگئی ہیں اس لیے ارکان نے اپنے پاس انڈے رکھے ہوں گے۔
پولیس نے ن لیگ کے ایم این اے افضل کھوکھر کی گاڑی سے تین درجن اور تحریک انصاف کے ایم این اے افضل دھاندلا کی گاڑی سے 10 درجن دیسی انڈے برآمد کرکے قبضے میں لے لئے۔ دونوں ارکین پارلیمنٹ میں ایک دوسرے کو انڈوں سے مارنا چاہتے تھے، پولیس ذرائع pic.twitter.com/BusfaqOuhR
— Abdul Samad (@ASY53) December 10, 2018