میڈیاکو چلاناحکومت کی ذمہ داری نہیں ہے : :وفاقی وزیرشفقت محمود

میڈیاکو چلاناحکومت کی ذمہ داری نہیں ہے : :وفاقی وزیرشفقت محمود
میڈیاکو چلاناحکومت کی ذمہ داری نہیں ہے : :وفاقی وزیرشفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہاہے کہ رانا ءثنا ءاللہ سے حکومت سے باہر رہنا برداشت نہیں رہا ، اس لئے قومی حکومت بنانے کااعلان کردیا ، میڈیا کوچلانا حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمودنے کہا کہ رانا ثنااللہ اور دیگر مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں سے حکومت سے باہر رہنابرداشت نہیں ہورہا ، اس لئے قومی حکومت بنانے کااعلان کردیاہے تاکہ تھوڑی بہت طاقت مل جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اٹھارہ بلین کاخسارہ چھوڑ کر گئی ، اگر مسلم لیگ ن کی کارکردگی اچھی ہوتی توعوام مسلم لیگ ن کواس طرح مستردنہ کرتی جس طرح کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال مسلم لیگ ن نے حکومت کی اور اس سے قبل پانچ سال پیپلزپارٹی نے حکومت کی ، ان سے پوچھا جائے کہ ان کی حکومتوں نے لاپتہ افراد کیلئے کیا کیاہے ؟ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوسعودی عرب کے دورے کے موقع پر غیر معمولی پذیرائی ملی اور امریکہ کووزیر اعظم نے صاف صاف جواب دیا کہ اب ہم کسی کی بندوق کا کردار ادا نہیں کرسکتے ۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کوچلانا حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے ، کیا میڈیا کا بزنس پلان یہی ہے کہ اس نے حکومتی اشتہاروںپر ہی چلناہے ؟ حکومت اپنی مالی مشکلات کی وجہ سے میڈیا کواشتہار نہیں دے پارہی ہے ۔

مزید :

قومی -