عمران خان کے غیرملکی دوروں سے قومی خزانے کو کوئی فائدہ ہوتا نظر نہیں آتا :خرم دستگیر

عمران خان کے غیرملکی دوروں سے قومی خزانے کو کوئی فائدہ ہوتا نظر نہیں آتا :خرم ...
عمران خان کے غیرملکی دوروں سے قومی خزانے کو کوئی فائدہ ہوتا نظر نہیں آتا :خرم دستگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنماخرم دستگیر نے کہاہے کہ عمران خان کے غیر ملکی دوروں سے سوائے سعودی عرب کے ایک بلین ڈالر کے قومی خزانے کوکوئی واضح فائدہ ہوتا نظرنہیں آیا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگوکرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ملک کوچلانے کی اہل نہیں ہے ، اگر عمران خان کی پہلی تقریر کودیکھا جائے توشرم آئے گی کیونکہ جب کسی ملک کاسربراہ بھیک مانگتاہے تو دنیا میں اس ملک کی کوئی عزت نہیں رہتی ۔
ان کا کہناتھا کہ وزیر اعظم کو آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہئے تھا ، آج قومی اسمبلی میں بتایا گیاہے کہ عمران خان کے بیرونی دورہ پر چار کروڑ روپیہ خرچ ہواہے لیکن ابھی تک عمران خان کے غیر ملکی دوروں سے سوائے سعودی عرب کے ایک بلین ڈالر کے قومی خزانے کوکوئی واضح فائدہ ہوتا نظرنہیں آیا ۔

مزید :

قومی -