میر ی وزار ت سے کوئی خوش نہیں ہوسکتا ، عمران خان کا اعتماد حاصل ہونے تک وزیر ہوں :فواد چودھری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھر ی نے کہاہے کہ میری وزارت سے کوئی خوش نہیں ہوسکتا، عمران خان کا اعتمادحاصل ہونے تک وزیر ہوں، یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کوئی وزیر بدلا نہیں جارہا، یہ وزیر اعظم کی صوابدید پرہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ میر ی وزار ت سے کوئی خوش نہیں ہوسکتا ، جب تک وزیراعظم عمران خان کا اعتماد حاصل ہے میں اس وقت تک وزیر ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں وزراءسے کارکردگی رپورٹ مانگی گئی اور وزیر اعظم نے کہا کہ مراد سعید کو وفاقی وزیر بنایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں سے پریشانی پیدا ہوتی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ جھوٹی خبروں کی روک تھا م کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے کابینہ اجلاس میں اپنی وزارت کی کار کردگی کے حوالے سے تفصیل سے بتایاہے اور بتایا کہ کس طرح میرٹ پر تقرریاں کی گئی ہیں اورکوشش کی گئی ہے کہ کم آمدنی والے طبقے پر بوجھ نہ پڑے ، وزیر اعظم نے وزیر خزانہ کی کارکردگی پر تعریف کی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کوئی وزیر نہیں بدلا جارہا ، یہ وزیراعظم کی صوبدید پر ہے، البتہ وزیر اعظم نے تین ماہ کیلئے وزراءکوکار کردگی دکھانے کا وقت دیاہے لیکن وہ کسی وقت بھی کسی تبدیلی کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ماہ ہم اپوزیشن کے موڈ میں رہے اور اب حکومت کے موڈ میں رہے ہیں۔