عمران خان اپوزیشن رہنماﺅں کے گھروں پر حملے کروا رہے ہیں،مصدق ملک کا الزام

عمران خان اپوزیشن رہنماﺅں کے گھروں پر حملے کروا رہے ہیں،مصدق ملک کا الزام
عمران خان اپوزیشن رہنماﺅں کے گھروں پر حملے کروا رہے ہیں،مصدق ملک کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہاہے کہ عمران خان اپوزیشن رہنماﺅں کے گھروں پر حملے کروا رہے ہیں، اپوزیشن نے جب کہا کہ ملکی سلامتی سے متعلق قانون سازی میں تعاون کریں گے تو عمران خان نے الزامات لگانا شروع کردیئے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن رہنماﺅں کے گھروں پر حملے کروا رہے ہیں، اپوزیشن نے جب کہا کہ ملکی سلامتی سے متعلق قانون سازی میں تعاون کریں گے تو عمران خان نے الزامات لگانا شروع کردیئے ۔ حکومت کہہ رہی ہے کہ لندن میں میں جنہوں نے مظاہرہ کیا وہ غصے میں تھے تو احتجاج کرنیوالوں نے مالم جبہ، این آئی سی ایل سکینڈل پر غصہ کیوں نہیں کیا؟
ان کا کہناتھا کہ اگر اپوزیشن بلیک میل کررہی ہے تو حکومت تلخ کلامی کیوں کررہی ہے ؟ حکومت کو سخت الفاظ استعمال کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ اگر ہم بلیک میل کررہے ہیں تو ایک وزیر اعظم کو مافیا اور چور کہنے کی کیا ضرورت ہے ؟ کیونکہ معاملات تو عدالتوں میں طے ہونے ہیں ۔اگر حکومت قانون سازی کرناچاہتی ہے تولوگوں کے گھروں پر حملے کیوں کروا رہی ہے ؟

مزید :

قومی -