دعا منگی کورئیس زرداری سمجھ کراغوا کیا گیا، ویڈیو کال پر گھر دکھانے پر تاوان کی رقم کم ہوئی، 2مشتبہ افراد گرفتار
کراچی(این این آئی)کراچی میں دعا منگی کے اغوا اور رہائی کا معاملہ، دعا منگی کو اغوا کاروں نے کراچی میں ہی رکھا تھا، 7روز تک آنکھوں میں پٹی باندھ کر،ہاتھوں اور پیروں میں زنجیریں ڈالی رکھیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق لباس اور انداز سے اغوا کاروں کو غلط فہمی ہوئی کہ دعا منگی رئیس خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ دعا منگی کی بہن نے بھاری تاوان کے مطالبے پر وڈیو کال پر گھر کے مناظر بھی اغوا کاروں کو دکھائے۔ جس کے بعد دعا منگی کی رہائی کیلئے(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
کیاگیا2کروڑ کا مطالبہ بالآخر20لاکھ میں فائنل ہوا۔ذرائع کے مطابق تاوان کی رقم ساؤتھ زون میں مسجد کے قریب ادا کی گئی تھی، اہل خانہ نے پولیس سمیت کسی ادارے کو اعتماد میں نہیں لیا۔ذرائع کے مطابق دعا منگی اور بسمہ کو ایک ہی گینگ نے اغوا کیا۔دوسری طرف تفتیشی اداروں نے 2مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے۔ذرائع کے مطابق ہائی ٹیک اغوا کاروں نے تین دن پہلے تھانہ عزیز بھٹی کی حدود میں پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کی تھی، پولیس ذرائع کے مطابق عزیز بھٹی واقعے اور ڈیفنس میں حارث پر حملے میں ایک ہی پستول استعمال ہوا۔
دعا منگی کیس