ملتان (وقائع نگار) نیب حکام نے محکمہ تعلیم سکولز میں عرصہ دراز سے انتظامی عہدوں پر کام کرنے والے افسران اور کلریکل سٹاف کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا،مختلف اضلاع میں تعینات سی ای اوز، ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے تیاریاں شروع کردیں، تفصیل(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)
کے مطابق نیب حکام نے محکمہ تعلیم سکولز پنجاب میں عرصہ دراز سے انتظامی عہدوں پر فائز رہنے والے ایجوکیشن افسران اور کلریکل عملہ کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں پہلے مرحلے میں سابق ڈائریکٹر مانیٹرنگ پنجاب،سابق ڈپٹی سیکرٹری تعلیم، سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ،سینئر ہیڈماسٹر سمیت اسسٹنٹس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، نیب ذرائع کے مطابق ڈی پی آئی، ایلیمنٹری اور سیکنڈری سے ملنے والی تنخواہوں اور ٹی اے ڈی اے کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں آئندہ چند روز میں مختلف اضلاع میں تعینات رہنے والے سی ای اوز، ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے تیاریاں شروع کردیں ہیں اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع ملتان میں گزشتہ 10 سال میں تعینات رہنے والے ایجوکیشن افسران بھی اس کی زد میں آ گئے جن کے خلاف شکنجہ تیار کیا جا رہا ہے ان افسران کی تعیناتیوں کے لیے سیاسی سفارشیں کرنے والے سیاسی افراد کی بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور ان کے اثاثہ جات کی خفیہ طریقے سے چھان بین کا آغاز بھی ہو چکا ہے کہ ان کے ذاتی یا ان کی فیملی کے نام کن کن شہروں میں جائیدادیں ہیں اور ان کے رہن سہن یا طرزِ زندگی بارے مکمل معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
تحقیقات