وہاڑی‘ مطالبات منظوری کیلئے کا مسیٹس یونیورسٹی کیمپس میں اساتذہ کی ریلی 

وہاڑی‘ مطالبات منظوری کیلئے کا مسیٹس یونیورسٹی کیمپس میں اساتذہ کی ریلی 

  



وہاڑی (بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)  کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مطالبات تسلیم نہ ہونے پر یونیورسٹی کیمپس میں پرامن احتجاج کیا گیااحتجاجی مظاہرہ کی قیادت ضلعی صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد طاہر نے کی جبکہ احتجاج (بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

میں جنرل سیکرٹری اکیڈ مک سٹاف ایسوسی ایشن احمد ثبات،ریحان اشرف،فہد نذیر،احمد نواز،ڈاکٹر آصف انجم،طاہر بشیر،ڈاکٹر ابوبکر، عمر فاروق سمیت دیگر بھی موجود تھے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہر نے کہا کہ یونیورسٹی ریکٹر نے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن سے جون 2019 میں کئے گئے معاہدوں میں سے صرف 10 فیصد پر عمل کیا اساتذہ کی محنت کے سبب کامسیٹس یونیورسٹی اپنی 25 ویں سالگرہ منا رہی ہے اساتذہ کل سلور جوبلی کے موقع پر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کریں گے ان کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کا وسیع کردیا جائے گا اس موقع پر پروفیسرز نے کیمپس میں پرامن ریلی بھی نکالی

ریلی 

مزید : ملتان صفحہ آخر