حکومت تعلیم‘ زراعت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ اعجاز سلطان بندیشہ 

حکومت تعلیم‘ زراعت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ اعجاز سلطان بندیشہ 

  



لڈن(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ایم پی اے چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تعلیم, صحت, زراعت اور عوامی فلاحی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ملک کو لوٹنے والے سابق حکمرانوں سے پائی پائی وصول کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

نیشاہد کالونی,اکبرشاہ اور لڈن میں معززین علاقہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا, چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا کہ حلقے کی پسماندگی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے روایتی سیاست دانوں نے علاقے کی محرومیوں اور مسائل کا ازالہ ناکرکے عوام سے زیادتی کی ہے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار بہت جلد وہاڑی کا دورہ کرکے علاقے کی ترقی اور ڈویلپمنٹ کیلئے بہت سے  منصوبوں کااعلان کریں گے ایم پی اے چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے رورل ہیلتھ سینٹر لڈن کاوزٹ کیا ایس ایم او ڈاکٹر فواد قریشی نے ہسپتال کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا,فلک شیر بھٹی,سابق وائس چیئرمین سید ایاز شاہ, ڈیلر پیپسی کولا محمد اکرم کھوکھر,یاسین گازر, سابق جنرل کونسلر علی شیر نے ایم پی اے سے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر پیر مصطفیٰ شاہ, مہر زمان لک, ریاض قریشی, شبیر شاہ, محمد عرفان, ماسٹر عظیم, ضمیر شاہ اور ملک اظہر اعوان بھی موجود تھے۔

اعجاز سلطان 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...