پنجاب حکومت کی طرف سے ”رپورٹ کرپشن‘ کے نام پر ایپ متعارف

      پنجاب حکومت کی طرف سے ”رپورٹ کرپشن‘ کے نام پر ایپ متعارف

  



ملتان (خبر نگار خصو صی) پنجاب بار کی جانب سے منتخب چئیرمن اینٹی کرپشن کمیٹی ملتان ڈویثرن رانا فیصل فیاض نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے (بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے "رپورٹ کریشن" کے نام سے ایپ متعارف کرائی ہے۔اب ہر شہری اس ایپ کے ذریعے کسی بھی افسر کی بدعنوانی کے حوالے سے رپورٹ کر سکتا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرفراز حسین خان مگسی اور ڈپٹی ڈائریکٹر انور علی شاہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اینٹی کرپشن ملتان نے میگا سکینڈل پکڑے ہیں اور عوام کو ریلیف دلوایا ہے کرپشن کے ذریعے لوٹی ہوئی رقم عدالتوں کے ذریعے واپس دلوا رہے ہیں۔ لائبریری سیکرٹری ہائیکورٹ بار کشمیرا نیاز اعوان نے کہا کہ کمیٹی میں شامل وکلاء کرپشن کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اگر کسی شہری سے رشوت لی جاتی ہے تو اطلاع دیں کمیٹی کے ارکان فری کیس لڑیں گے۔اس موقع پر فہد خان یوسفزئی، سید غلام علی شاہ، رانا ذوالفقار، رانا اسرار عابد، نشید عارف گوندل سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

متعارف

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...