ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے لا کالج کے طلبا نے ڈین آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، بتایا گیا ہے کہ لا کالج کے طلبا نے گزشتہ روز ڈین فیکلٹی آف لاء اینڈ کامرس (بقیہ نمبر53صفحہ12پر)
کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈین کی تعیناتی کے خلاف ایک طالب علم رانا شیان نے رٹ دائر کی جس کی چپقلش میں اس کو وائیو میں فیل کردیا گیا جس کے نتائج کا اعلان 10دسمبر کو کیا جائے گا، ہمارا مطالبہ ہے کہ وائس چانسلر صورت حال کانوٹس لیں اور نتائج کئے اعلان سے قبل انکوائری کراکے میرٹ پر فیصلہ کریں ، بعدازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
مظاہرہ /یونیورسٹی