کرپشن مقدمہ‘ڈاکٹر عاشق ملک کی عبوری ضمانت میں توسیع‘ سماعت 6جنوری تک ملتوی

  کرپشن مقدمہ‘ڈاکٹر عاشق ملک کی عبوری ضمانت میں توسیع‘ سماعت 6جنوری تک ...

  



ملتان (خبر نگار خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے مظفر گڑھ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ادویات خریداری کی مد میں کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث سابق ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق ملک کی (بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 6 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالتی سماعت کے موقع پر اینٹی کرپشن حکام نے عدالت سے تفتیش مکمل کرنے کے لئے مہلت کی استدعا کی جو منظور کرلی گئی یاد رہے کہ ڈاکٹر عاشق ملک کی عبوری ضمانت مظفر گڑھ اینٹی کرپشن کورٹ سے خارج ہو چکی ہے سابق ایم ایس کے خلاف ستمبر 2018 میں مظفر گڑھ میں ادویات کرپشن کا مقدمہ درج کیا گیا تھامظفر گڑھ اینٹی کرپشن عدالت نے 4 اکتوبر کو ڈاکٹر عاشق ملک کی عبوری ضمانت خارج کی تھی جس پر انہوں نے ہائیکورٹ ملتان بنچ سے رجوع کیا جس کی گزشتہ روز سماعت ہوئی۔

سماعت

مزید : ملتان صفحہ آخر