ان ہاؤس تبدیلی کا شوشا چھوڑنے والے لندن جا بیٹھے‘ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور کردار اد ا کریں گے‘عمران پرویز دھول کی بات چیت

  ان ہاؤس تبدیلی کا شوشا چھوڑنے والے لندن جا بیٹھے‘ بلدیاتی الیکشن میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ممبر پنجاب اسمبلی مہرعمران پرویز دھول نے کہا کہ اپوزیشن کے سارے پلان فلاپ ہو چکے ہیں لندن میں اٹھک بھٹک لگی رہے گی حکومت تعمیر و ترقی کا عمل جاری رکھے گی۔وہ صوبائی (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

حلقہ 206کے معززین علاقہ اور کارکنوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان ہاوس تبدیلی کا شوشا بھی لا حاصل ثابت ہوگا 2020بلدیاتی انتخابات کا سال ہے کارکن مکمل تیاری کریں حکومت کی مثبت پالیسیوں کے نتیجہ میں قومی معیشت مضبوط اور ملک و قوم اپنے پاؤں پر کھڑے ہو چکے ہیں کامیاب نو جوان پروگرام نہ صرف پڑھے لکھے نو جوان کے لیے اہم پروگرام ہے بلکہ ملک میں معاشی انقلاب کی راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال کا سورج حکومت کی مثبت پالیسیوں کے ثمرات کی نوید لے کر طلوع ہوگا انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ رابطہ مہم کو منظم کریں بلدیاتی انتخابات میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے خانیوال کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
شوشا