آستانہ عالیہ فریدیہ کے زیر اہتمام ممتاز آباد میں کھیر کی 150من دیگ تقسیم
ملتان (سٹی رپورٹر)حلقہ فریدیہ و فریدیہ فاؤنڈیشن ملتان کے زیراہتمام آستانہ عالیہ فریدیہ ممتاز آبادمیں 150من کھیر کی دیگ تیار کی گئی جس کی نگرانی پیر محمد نوید فرید چشتی،پیر محمد افضل(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
فرید چشتی،محمد عدنان فرید چشتی،فیصل فرید،قمر الاسلام ٹیپو،کلیم چنگیزی،عامر افضل،شمس الدین نے کی کھیر میں ڈرائی فروٹ 2من،چینی 600کلو،چاول 200کلو،دودھ 100من،روح افزاء 12بوتلیں بڑی ڈالی گئی جوکہ صبح 9بجے سے تیاری شروع کی جس میں 10سے 12گھنٹے تیار کرنے میں لگے کھیر لینے کیلئے دور دراز سے لوگ آئے پیر محمد نوید فرید چشتی،پیر محمد افضل فرید چشتی نے کہا کہ یہ کھیر تیار کرنے کا مقصد حضرت سیدنا غوث الاعظم ؓشیخ عبدالقادر جیلانی ؒ اور بڑی گیارھویں شریف سے نسبت ہے جسے لینے کیلئے لوگ پورے شہر سے اکٹھے ہوتے ہیں یہ بات انہوں نے آستانہ عالیہ فریدیہ ممتاز آبادمیں حلقہ فریدیہ و فریدیہ فاؤنڈیشن ملتان کے زیراہتمام 150من دیگ کی تقسیم سے قبل شرکاء سے خطاب میں کہی اس موقع پر خواتین ومرد اور بچوں کی کثیر تعداد موجودتھی۔