برطانوی ڈپٹی پولیٹیکل قونصلیٹ ٹوم فون کی نوید الحق ارائیں سے ملاقات 

برطانوی ڈپٹی پولیٹیکل قونصلیٹ ٹوم فون کی نوید الحق ارائیں سے ملاقات 

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق میئر ملتان نویدالحق آرائیں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے بنایا جانیوالا بلدیاتی نظام عوام کے مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے پنجاب میں  بلدیاتی نظام کو تحلیل کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے، مسلم لیگ ن نے یو کے ایڈ کے تعاون (بقیہ نمبر54صفحہ7پر)

سے شہریوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے بلاامتیاز منصوبے شروع کئے، پاکستانی عوام دوست ممالک کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں  ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی ڈپٹی پولیٹیکل قو نصلیٹ ٹوم فو ن بلا نک سے ملاقات میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا، اس موقع پر سابق لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر، سابق ایم پی اے عامر سعید انصاری، سابق میئر نویدالحق آرائیں، بلال بٹ، سعد،سابق چیئرمین افتخار جاوید، چوہدری حنیف شاہد، چوہدری آصف صغیر موجود تھے۔ برطانوی ڈپٹی پولیٹکل قونصیلٹ ٹوم فون بلانک نے ملتان میں  مسلم لیگ ن کی جانب سے ترقیاتی سکیموں  کو سہراہا اور آئندہ آنیوالی دنوں میں  ملتان کو اہمیت دینے کی آعادہ کیا۔ سابق وزیر جیل خانہ جات چوہدری وحید آرائیں نے برطانوی ڈپٹی پولیٹیکل قو نصلیٹ ٹوم فو ن بلا نک کو ملتان آمد پر خوش آمدید کہا،انہوں نے کہا کہ ملتان صوفیا کا شہر ہے جس کی تاریخ روم سے ملتی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن نے ملتان اور جنوبی پنجاب میں  اربوں روپے منصوبے دیکر عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جنوبی پنجاب صوبہ صرف نعروں تک محدود ہے مسلم لیگ ن ہی ان شا اللہ جنوبی پنجاب کا صوبہ بنائے گی۔ سابق لارڈ میئر کرنل (ر) مبشر نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے ملتان پنجاب کا دوسرا بڑا ضلع ہے، ملتان کی ثقافت اور زمینی اہمیت کے باعث تمام حکمرانوں کی منظور نظر رہا ہے، پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بغیر بلدیاتی نظام کے چل رہا ہے، برطانیہ سمیت کسی بھی جمہوری ملک میں  ایسا نہیں ہوتا، پی ٹی آئی کی حکومت نے دیگر تین صوبوں میں  بلدیاتی نظام کو توسیع دی ہے جبکہ پنجاب میں  کروڑوں  ووٹرز کے حامل بلدیاتی نظام کو تحیل کردیا ہے، مسلم لیگی رہنما بلال بٹ نے کہا کہ صوبہ جنوبی پنجاب وقت کی اہم ضرورت ہے، مسلم لیگ ن کے منشور میں  صوبہ جنوبی پنجاب موجود ہے جبکہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی عوام سے کیا ہوا وعدہ بھول چکی ہے۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...