چشتیاں‘ مبینہ مقابلہ،  16مقدمات میں مطلوب ڈاکو ہلاک‘ تھانیدار شدید زخمی 

چشتیاں‘ مبینہ مقابلہ،  16مقدمات میں مطلوب ڈاکو ہلاک‘ تھانیدار شدید زخمی 

  



حاصل پور‘ بہاولنگر‘چشتیاں (ڈسٹرکٹ رپورٹر ُ نمائندہ خصوصی‘ سٹی رپورٹر (بقیہ نمبر56صفحہ7پر)

‘نمائندہ پاکستان)چشتیاں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلہ کے دوران قتل،ڈکیتی،راہزنی و دیگرسنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاری مجرم رجب علی ہلاک ہوگیا جبکہ تھانہ بخشن خاں کا اے ایس آئی عبدالقادر بلوچ شدید زخمی ہوگیا ہے  جسے تحصیل ہسپتال چشتیاں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد 150کلومیٹر دور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال بھجوادیا گیا۔پولیس کے مطابق مجرم رجب علی پولیس کو 16سنگین مقدمات میں مطلوب تھا اور گذشتہ روز ڈاکو نے چشتیاں کے علاقہ میں گائے چوری کے دوران پہچان لینے پر ظلم اور سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکے بیٹوں کے سامنے زمیندار کبیر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور علاقہ میں خوف و دہشت کی علامت بنا ہوا تھا۔بخشن خاں پولیس کو اطلاع ملی تو اس نے ایلیٹ فورس کے ہمراہ چھاپہ مارا تو ڈاکو اور اسکے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ڈاکو رجب علی ہلاک ہوگیا اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی مذکور بھی زخمی ہوگیا۔ڈی پی او بہالنگر قدوس بیگ نے زخمی اے ایس آئی عبدالقادر بلوچ کی عیادت کی۔

مقابلہ 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...