خود کش جیکٹ برآمد ہونیکا مقدمہ‘ گواہوں  کی شہادتیں قلمبند‘ سماعت 11دسمبر تک ملتوی 

خود کش جیکٹ برآمد ہونیکا مقدمہ‘ گواہوں  کی شہادتیں قلمبند‘ سماعت 11دسمبر تک ...

  



 ملتان (خبر نگار خصو صی  ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک ملتان نے 10 سال قبل ملتان کے حساس ادارے پر حملہ کرکے(بقیہ نمبر57صفحہ7پر)

 بم بلاسٹ میں معاونت فراہم کرنے اور خودکش جیکٹ برآمد ہونے کے مقدمہ میں گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ کینٹ کے مطابق سال 2009 میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان نے حساس ادارے کو نشانہ بناکر بم دھماکہ کیا جس سے مالی اور جانی نقصان بھی ہوا تھا تاہم ملزم عبداللّٰہ کے خلاف اپنے بھائی کی معاونت کرنے کا الزام ہے کہ ملزم نے کھاد کی بوری چکی سے پسوا کر دینے میں مدد فراہم کی تھی جبکہ ملزم سے ایک خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی تھی۔

ملتوی /مقدمہ 

مزید : ملتان صفحہ آخر