اوچشریف،ریسکیو 1122کی سروس جلد شروع ہونیکا امکان‘ عوام کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں‘ مخدوم سمیع الحسن گیلانی کی وفد سے گفتگو
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوچشریف میں ریسکیو 1122کی سروس بہت جلد شروع ہو جائیگی عوام کو سہو لتو ں کی فراہمی موجو دہ(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
حکومت کی اولین تر جیح ہے بطور ممبر قومی اسمبلی اپنے حلقے کی عوام کو درپیش مسا ئل کے حل کیلئے اپنی تما م تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ملک و قوم کی ترقی کیلئے حکو مت کے سا تھ سا تھ ہر فرد کو اپنا انفرادی کردار ادا کر نا ہو گا۔ان خیالا ت کا ا ظہار پاکستان تحر یک انصاف کے ممبرقومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے اوچ شر یف میں اپنی رہا ئشگاہ پر پا کستان تحریک انصاف کے پرانے نظریاتی کارکنو ں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے تما م مسائل سے آگاہ ہو ں اور ان کے حل پر کام جا ری ہے جن میں بہت جلد اوچ شریف میں ریسکیو 1122کی سروس شروع ہو جائیگی، اس کے علاوہ رورل ہیلتھ سنٹر اوچشریف کے اپ گر یڈیشن کے ساتھ ساتھ للو والی پل کو ڈبل کرنے اور جلالپور پیروالا ایکسپریس وے کے نا مکمل حصے کو جلد مکمل کر نے کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے اس کے علاوہ شہر میں سیوریج،نالیو ں اور گلیوں کی تعمیر ومر مت اور دیہی علاقوں میں پختہ سڑکو ں کیلئے بھی جلد فنڈز حا صل کر کے ان پر کام شروع کر د یں گے۔ اس موقع پرتحریک انصاف کے پرانے نظریاتی کارکنو ں میں شامل پیرزادہ انیس الر حمن، ملک جاوید آرائیں، ملک جمشید،ملک شکیل،ملک مختیار آرائیں،چاند خا ن و دیگر مو جو د تھے۔
امکان