سردی‘ یخنی‘ کافی‘ بلیک ٹی کی فروخت میں اضافہ‘ دکانوں پر شہریوں کا رش

  سردی‘ یخنی‘ کافی‘ بلیک ٹی کی فروخت میں اضافہ‘ دکانوں پر شہریوں کا رش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہر میں سوپ،یخنیٰ،کافی،بلیک ٹی وغیرہ کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

۔ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے سردی سے بچاؤ کی خاطر شہریوں نے مختلف اشیاء کا استعمال شروع کر دیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہر سوپ،یخنیٰ،کافی،بلیک ٹی،چائے وغیرہ کی طلب بڑھ گئی ہے۔کینٹ،حسین آگاہی،حضوری باغ روڈ،گلگشت،نیوملتان،ممتازآباد وغیرہ کے علاقوں میں ان کی فروخت بے تحاشا بڑھ گئی ہے۔دکانداروں نے مانگ میں اضافہ ہوتے ہی ان کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں میں بے چینی پھیل رہی ہے۔صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ اشیاء کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔