مظفر گڑھ‘ بار ممبر قتل مقدمہ میں نامزد‘ وکلاء کا خان گڑھ پولیس کیخلاف احتجاج‘ آج بھی ہڑتال کا اعلان
مظفرگڑھ (تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ نے بار کے رکن مہر محمد ارشد ڈب ایڈووکیٹ کو کراش ورشن کے (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)
تحت مقدمہ قتل میں غلط طور پر ملوث کئے جانے اور پولیس تھانہ خان گڑھ کی جانب سے ان کے بھائی اللہ ڈتہ کے قتل کے مقدمہ کی ناقص تفتیش کرنے کے خلاف پیر کو فل ڈے ہڑتال کی اور ایوان عدل اور بار روم کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا. وکلاء نے پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی. وکلاء اور بار عہدے داران صدر بار مہر اعجاز احمد, جنرل سیکرٹری ظفر اقبال انصاری, ممبران پنجاب بار کونسل جام محمد یونس,سید منصور احمد شاہ, ملک جنید وجدانی, میاں محمد ارشد بھٹی, رانا امجد علی امجد, شہباز احمد خان, ملک صفدر حسین پہوڑ, راؤ یاسر علی خان, رانا واجد علی, ملک مظہر حسین پہوڑ, سردار اللہ نواز اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معزز ممبر بار وقوعہ کے وقت موجود نہ تھے. جبکہ ملزم پارٹی نے حملہ کر کے ان کے بھائی اللہ ڈتہ ڈب کو موقع پر قتل کر دیا اور لڑائی میں قتل ہونے والے رمضان عرف اجمل کے کراش ورشن میں مہر ارشد ایڈووکیٹ کو ملزم بنا دیا. جبکہ خان گڑھ پولیس لیت و لعل سے کام لیتے ہوئے روایتی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش نہیں کر رہی. بعد ازاں وکلاء سے مذاکرات کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن مظفرگڑھ سجاد حسین گجر بار روم آئے اور یقین دلایا کہ 24 گھنٹوں میں ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ اور تفتیشی آفیسر مقدمہ نمبر 452 کو تبدیل کر دیا جائے گا. مقدمہ کی وہ خود موقع پر جا کر تفتیش کریں گے اور میرٹ پر مقدمہ یکسو کیا جائے گا. دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ نے منگل کو بھی فل ڈے ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
قتل مقدمہ