ملتان: مقدمات کی رپورٹ عدالت میں سینٹ اپ کرانے سے قبل چیک لسٹ ہمراہ لف کرنیکا طریقہ کا فائنل

  ملتان: مقدمات کی رپورٹ عدالت میں سینٹ اپ کرانے سے قبل چیک لسٹ ہمراہ لف ...

  



ملتان (ٰوقائع نگار)ریجنل پولیس آفسیر نے ضلع بھر میں درج ہونے والے قتل۔اغواء بداخلاقی چوری ڈکیتی اور منشیات کے مقدمات(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

کی رپورٹ زیر دفعہ (173 ض ف) عدالت میں سینٹ اپ کروانے سے قبل " چیک لسٹ ہمراہ لف " کرنے کا نیا طریقہ کار جاری کردیا ہے۔جسکی حکم عدولی کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع بھر میں تفتیشی افسران قتل۔اغواء۔ زنا۔چوری ڈکیتی اور منشیات کے مقدمات کی 173 ض ف کی رپورٹ جاری کردہ احکامات کے مطابق مکمل کرکے عدالت میں سینٹ اپ نہیں کرواتے تھے۔جس پر ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان سیال نے نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ تفتیشی افسران جب بھی مذکورہ جرم کے مقدمات کو یکسو کرنے کے بعد 173 کی رپورٹ مرتب کرنے کے ساتھ چیک لسٹ بھی ہمراہ لف کیا کریں۔پھر متعلقہ ایس ایچ او چیک لسٹ کو چیک کرنے کے بعد اپنے دستخط کرے گا۔ تفتیشی افسر ڈی ایس پی سے فارورڈ کروانے کے بعد پراسکیوشن برانچ میں جمع سے قبل معرفت چالان کلرک ڈی ایس پی لیگل کو چیک کروائے گا۔عدم تعمیل کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

فائنل طریقہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...