سیاسی‘ آئینی بحران حکومت کے تکبر‘ نااہلی کا نتیجہ‘ لیاقت بلوچ

  سیاسی‘ آئینی بحران حکومت کے تکبر‘ نااہلی کا نتیجہ‘ لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ سیاسی، آئینی اور اقتصادی بحران پی ٹی آئی حکومت کے تکبر اور نااہلی کا نتیجہ ہے۔2018 ء کے انتخابات بلاشک وشبہ دھاندلی زدہ اور انجینئرڈ تھے لیکن عمران خان سے بڑی توقعات وابستہ کی گئیں کہ حالات بہتر ہو جائیں گے مگر تمام امیدوں، آس اور نوجوانوں کے ارمانوں کا خون ہوگیاہے۔ بحران سے نکلنے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

کے لیے وقت کا مطالبہ ہے کہ قومی قیادت قومی ترجیحات پر متحد ہو۔ مقبوضہ کشمیر اور افغانستان کے فیصلہ کن موڑ پر بکھرے شیرازے کو اکٹھا کیا جائے اور ان ہاؤس تبدیلی یا نئے انتخابات کا بھی اب طے ہو جانا ناگزیر ہے وگرنہ بڑھتا بحران عوام کے دکھوں، مشکلات اور پریشانیوں میں اضافہ کردے گا۔ احتساب سب کا، کے قومی مطالبہ کو عمران خان نے خود انتقام کا رنگ دے دیاہے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سیکر ٹری اطلاعات جنوبی پنجاب کنور محمد صدیق سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے قدرآتی اور انسانی وسائل سے مالا مال کیاہے۔ نوجوانوں کی ہنر مندی اور خدا داد صلاحیتیں ملک و ملت کا اثاثہ ہیں۔ وفاقی، صوبائی حکومتیں، قومی قیادت اور پالیسی ساز طلبہ، نوجوانوں کی سرپرستی کو ترجیح دیں ملک ہر طرح کے بحرانوں سے نکل آئے گا۔
لیاقت بلوچ