شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح‘ جہانزیب کھچی

  شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح‘ جہانزیب ...

  



میلسی(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ کی ٹیسٹ ڈرائیو کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں اور آج اس اہم ترین منصوبے کا آغاز ہو گا تحریک انصاف کی حکومت نے سابقہ حکومت کی جانب سے شروع کیئے جانیوالے اس منصوبے کو سیاسی انا کا مسئلہ بنانے کی بجائے قومی خزانے سے جاری ہونے والی خطیر گرانٹ کو پیش نظر(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

رکھتے ہوئے مکمل کیا اور اس کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی میلسی آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی جانب سے اپنے ہی دور میں شروع کیئے جانیوالے اس اہم منصوبے کی تکمیل پر خوش ہونے کی بجائے احتجاج کرنے کا فیصلہ سمجھ سے بالا تر ہے اپوزیشن کسی بھی تعمیری کام میں حکومت کی تعریف کرنے کی اخلاقی جرات سے عاری ہو چکی ہے یہی وجہ ہے کہ سیاسی پوائنٹس سکورنگ کیلئے احتجاج کی سیاست کا وطیرہ اختیار کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں انقلابی اقدامات جاری ہے اور شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو دورہ میلسی کی دعوت دی گئی ہے اور انشاء اللہ وہ جلد ہی میلسی آ کر میگا پراجیکٹس کا خود اعلان کریں گے اس موقع پر محمد عالمگیر خان کھچی، ڈاکٹر در محمد خان کھچی، محمد اعظم خان کھچی، حیدر خان، شیخ وسیم احمد، ملک محمد حبیب بھی موجود تھے۔

اولین ترجیح

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...