حکومت صحت سہولیات فراہمی کیلئے بہترین منصوبہ بندی کررہی ہے‘ مخدوم مبین احمد

      حکومت صحت سہولیات فراہمی کیلئے بہترین منصوبہ بندی کررہی ہے‘ مخدوم مبین ...

  



ترنڈہ محمد پناہ،لیاقت پور (نمائندہ خصوصی،تحصیل رپورٹر)رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے کہاہے کہ موجودہ حکومت ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور رورل و بنیادی مراکز صحت میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے بہترین منصوبہ بندی کررہی ہے۔ ہسپتالوں میں موجود سٹاف(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے خدمت خلق کے جذبہ کے تحت ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیاقت پور کے وزٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذکورہ ہسپتال کی حالت زار تسلی بخش نہیں۔ ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل سطح پر ہسپتالوں کا فاصلہ 100کلومیٹر سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کیلئے یہیں بہترین سہولتیں موجود ہونی چاہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ ہسپتال کے جملہ مسائل کے حل اور ضروریات کی فراہمی کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کریں گے۔ تحصیل ہسپتال کے فوکل پرسن ڈاکٹر شاہد اقبال نے ایم این اے کو بریفنگ دیتے ہوئے کہ ہسپتال میں منظور شدہ اسامیوں میں سے 45فیصد خالی ہیں۔ جبکہ ایمرجنسی اور دیگر شعبوں میں بھی سہولیات کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحصیل ہسپتال لیاقت پور میں ٹراماسنٹر اور سی سی یو کو فوری طورپر فعال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو بڑے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کی بجائے موقع پر ہی بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم ہوسکیں۔ انہوں نے میڈیکل کالونی میں ڈاکٹروں اور معاون عملے کی رہائشگاہ کی مخدوش حالت زار بارے بھی رکن قومی اسمبلی کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عامر نواز خان چانڈیہ موجود تھے۔ دریں اثنائترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تحصیل لیاقت پور کی پسماندگی اور محرمیوں کاخاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے،حلقہ کی یونین کونسلو ں میں تقریبا آٹھ کروڑ کی لاگت سے سولنگ و نالیوں کا کام تیزی سے جاری ہے،حلقہ کی ٹوٹی ہوئی رابطہ سڑکوں پر کام بہت جلد شروع کیا جائے گا۔مخادیم محسن آباد کی ترجیحات عوام کو ریلیفدینا ہے ان خیالات کااظہار ایم این اے مخدوم سید مبین احمد نے سابق ایم پی اے مخدوم سید مسعود عالم،مخدوم سید عبدالقادر،کے ہمراہ سیاسی و سماجی شخصیت سید ظہیر احمد بابر کی رہائش گاہ پر عمادین علاقہ و صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تقریبا آٹھ کروڑ کی خطیر رقم سے جن پو ر،اللہ آباد،لیاقت پور،خان بیلہ،ترنڈہ محمد پناہ و دیگر علاقوں میں سولنگ نالیوں کاکام تیزی سے جاری ہے،ترقیاتی کاموں میں کرپشن بلکل برداشت نہیں کی جائے گی ٹھیکدار ایمانداری سے ترقیاتی کاموں کو پایا تکمیل تک پہنچائیں جبکہ حلقہ بھر کے لیے میگا پراجیکٹ منظور کرائیں گے۔اس موقع پر مخدوم سید صفدر رضوی،سید ظہیر احمد بابر،ملک محمد قاسم نائچ،رانا خلیل احمد ضیاء،مخدوم سید طارق حسین رضو ی،جام محمد ارشد سومرو، جام خادم حسین سومرو،سید ہاشم زیدی،فاروق شہزاد،رانا ہارون عباس،سید آصف نقوی،سید شاہد اقبال گیلانی،سید نسیم احمد زیدی،ڈاکٹر سید جاوید اقبال زیدی،دیگر سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔

مبین احمد

مزید : ملتان صفحہ آخر