ملکی ترقی‘ خوشحالی کیلئے جمہوریت کو مستحکم کرنا انتہائی ضروری‘ خاور علی شاہ

  ملکی ترقی‘ خوشحالی کیلئے جمہوریت کو مستحکم کرنا انتہائی ضروری‘ خاور علی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا+اڈا کوٹ بہادر(نا مہ نگار+نمائندہ پاکستان) کر پشن کے ناسور نے پاکستان کی جڑیں کھو کھلی کر چھوڑی ہیں، کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملکی ترقی کا خواب کسی صورت شر مندہ تعبیر نہ ہوسکے گا، پاکستان عالمی تو جہ کا مرکز بن چکا ہے، ملکی ترقی کے لئے جمہوریت کو مستحکم بنا ناہو گا، جمہوری عمل کی روانی خوش آئند اقدام ہے،جمہوریت کی پائیداری کے لئے حکومت اور اپوزیشن کو مل کر کام کر نا ہو گا، ان خیالا ت کا اظہار سید گروپ کے سربراہ، رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ گزشتہ شب اپنی رہائشگا ہ پر مقامی(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

راہنماؤں چوہدری اختر جلال نعیم، راؤ آصف علی سعیدی پھلانوالے، کیپٹن صفدر سیال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کر پشن کی وجہ سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں بد نام رہا اور قوم حقیقی ترقی کے ثمرات سے بھی محروم رہی، انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم سے کئے وعدوں کی تکمیل کرتے ملک سے کرپشن اور بیروزگاری کے خاتمے کیجدوجہد میں مصروف ہیں،انہوں نے کہا کہ حقیقی تبدیلی کا عمل اسوقت ہی مکمل ہو پائے گا جب ہر پاکستانی شہری کو چھت میسر ہو گی اور خوشحالی کادور دورہ ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسوقت پوری دنیا کی نگاہوں کا محور بنا ہوا ہے، قوم پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوتے دیکھنے جے لئے بے چین نظر آتی ہے، انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے خواب کو پورا کر نے کے لئے تمام سیاسی، دینی جماعتوں کو بھی ا پنا اپنا کردارمثبت انداز میں ادا کرنے آگے آنا ہوگا۔
خاور علی شاہ