تحریک اساتذہ کے زیر اہتمام آج ملتان ڈویژن میں یوم احتجاج

  تحریک اساتذہ کے زیر اہتمام آج ملتان ڈویژن میں یوم احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) سرکاری تعلیمی اداروں کو بلدیات کے حوالے کرنے کے فیصلے کے خلاف تحریک اساتذہ پنجاب کے زیراہتمام آج 10دسمبر کو ملتان ڈویژن میں یوم احتجاج منایا جائے گا ملتان میں نواں شہر چوک پر دن تین بجے اساتذہ احتجاجی مظاہرہ کریں گے جس کی قیادت تحریک اساتذہ ملتان کے چیئرمین رانا الطاف حسین، پی ٹی یو کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی، اساتذہ رہنما(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

عابد فرید بزدار کریں گے جبکہ اساتذہ رہنماؤں رانا لیاقت علی، رانا الطاف حسین، عابد فرید بزدار نے گزشتہ روز سرکاری تعلیمی اداروں کی بلدیات کو حوالگی کے فیصلے کے خلاف خانیوال میں اساتذہ رہنما طارق نیازی، وہاڑی میں مہر اشرف، ارشاد عزیز، ارشد گوندل کے زیراہتمام منعقدہ احتجاجی اجلاسوں میں شرکت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت تعلیم کش پالیسیوں کی بجائے تعلیم دوست پالیسیاں بنائے اور اساتذہ، طلبہ کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کرے اگر موجودہ حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں کی بلدیات کو حوالگی کا فیصلہ واپس نہ لیا تو 21دسمبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنے صوبہ بھر کے اساتذہ احتجاج کریں گے۔
احتجاج اساتذہ