محکمہ ریلوے‘ کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے ملازمین کیلئے سفری پاس‘ نوٹیفکیشن فائنل
ملتان(واثق رؤف سے)چیف ایگزیکٹوو سنیئر جنرل منیجرریلوے نے کنٹریکٹ پربھرتی ہونے والے ملازمین کوبھی سفری پاس مہیاکرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔جاری نوٹیفکیشن (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)
کے مطابق سکیل 1سے16وزیراعظم پاکستان کے خونی رشتہ پیکج کے تحت دوسال کے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ریلوے ملازمین کوبھرتی کے پہلے سال کوئی سفری پاس نہیں ملے گاتاہم دوسرے سال سے دوسفری پا س ملیں گے جس میں سکیل 11اوراس سے اوپرکے بھرتی ہونے والے ملازمین کوائیرکنڈیشن جبکہ اس سے کم سکیل کواکانومی کلاس میں سفرکے لئے پاس جاری کئے جائیں گے تاہم کنٹریکٹ ریلوے ملازمین کومستقل ملازمین کی طرح تیسراحصہ کرایہ والے پاس(پی،ٹی،او)نہیں ملیں گے انہیں مفت سفرکے ملنے والے دوپاس ہی سال بھراستعما ل کرناہوں گے ان دوپاس کے ذریعے کنٹریکٹ ملازمین اوران کی فیملی بھی سفرکرسکے گی اسی طرح دوران سروس ملازمت کے قابل نہ رہنے والے ملازمین کے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے بچوں کوپہلے سال میں کوئی پاس نہ ملے گاتاہم دوسال صرف ایک سفرپاس ملے گا۔بتایاجاتاہے کہ چیف ایگزیکٹووسنیئرجنرل منیجرریلوے کی طرف سے تمام ریلوے ڈویژنوں اورورکشاپس کونئی پالیسی سے متعلق نوٹفکیشن جاری کردیاگیاہے۔کنٹریکٹ ملازمین نے مسافرٹرینوں میں سفرسہولت ملنے پرسی ای اوکے فیصلہ کاخیرمقدم کیاہے۔
فائنل