قتل مقدمہ‘ سزائے موت پانے والے دو ملزموں کی اپیل منظور‘بری کرنیکا حکم
ملتان ( خبر نگار خصو صی )ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ڈویثرن بنچ نے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت پانے والے دو ملزموں کی اپیل منظور کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)
فاضل عدالت میں ملزموں محمد اشرف عرف اشری اور محمد ایاز نے اپیل دائر کی تھی کہ سیشن کورٹ مظفرگڑھ نے علی پور کے رہائشی غلام شبیر کو قتل کرنے کے مقدمہ میں درخواست گزار ملزموں کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔جبکہ وہ بے گناہ ہیں اسلئے اپیل منظور کرکے بری کرنے کا حکم دیا جائے۔فاضل عدالت میں ملزموں کے وکیل سید اظہر شاہ بخاری نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ استغاثہ کی بیان کردہ کہانی فرضی اور من گھڑت ہے اور گواہان نے بھی ملزمان کی نشاندہی نہیں کی ہے۔فاضل عدالت نے ملزموں کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔
بری