گواہوں کے بیانات قلمبند‘ جرح مکمل‘ چھوٹو گینگ کیخلاف آج فیصلے کا امکان

گواہوں کے بیانات قلمبند‘ جرح مکمل‘ چھوٹو گینگ کیخلاف آج فیصلے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان ( خبر نگار خصو صی  ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک نے چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف اغواء برائے تاوان کے دو مختلف مقدمات میں سے(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

ایک کیس کی سماعت آج تک ملتوی کی ہے جس کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔ جبکہ دوسرے کیس میں جرح کے لیے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بستی ملوک کے مطابق چھوٹو گینگ کے سرغنہ ملزم غلام رسول عرف چھوٹو، اسحاق، خالد عرف خالدی کے خلاف 2013 میں ڈاکٹر خان وزیر، شاہزیب خان اور ان کے ڈرائیور نذیر احمد کو اغواء کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس میں بھی کل 14 گواہوں کے بیانات قلمبند اور جرح مکمل کرلی گئی ہے۔جس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔دریں اثناء پولیس تھانہ کوتوالی جھنگ کے مطابق زاہد مسعود سمیت تین لوگوں کے اغواء میں ملوث چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو سمیت ملزمان قیصر، عبدالرشید، خالد عرف خالدی، سجاد، اعجاز، اسحاق اور مظفر کے خلاف 2015 میں زیر دفعہ 365اے جو کہ اغواء برائے تاوان ہے، جبکہ دہشت گردی کی دفعہ 7اے ٹی اے بھی شامل کی گئی تھی، ملزمان کے خلاف کل 14 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جاچکے ہیں اور مزید دلائل ہونے باقی ہیں۔ جس پر کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت نیو سینٹرل جیل میں ہورہی ہے۔
فیصلے