نہر میں زہریلاپانی‘ فصلیں تباہ‘ کاشتکاروں کا شوگر ملز انتظامیہ کیخلاف احتجاج
منظورآبادمڑل(نمائندہ پاکستان) اشرف شوگر ملز انتظامیہ نے زہریلا پانی نہر 4ایل میں چھوڑ دیا جس سے فصلیں تباہ ہونے کاخطرہ بڑھ گیا متاثرہ کاشتکار وں نے اس صورتحال پر (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)
شدید احتجاج کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق نورپورنورنگا کسان اتحاد بہاولپور کے ضلعی صدر چوہدری عبدالمطلب نے کہا کہ اشرف شوگر ملز انتظامیہ نے شوگر ملز کا زہریلا پانی نہر 4ایل میں چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے نہر4 ایل کے کاشتکاروں کی فصلیں تباہ ہونے کا خطرہ ہے شوگر ملز کے کیمیکل کا زہریلا پانی انتہائی خطرناک ہے زہریلے کیمیکل نہری پانی میں شامل ہونے کی وجہ سے فصلیں تباہ ہو رہی ہیں نہر4ایل کے کاشتکار پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں جو کاشتکار بھی نہری پانی اپنی فصلوں اور کھیت میں استعمال کرتاہے اس کی فصل کی رنگت تبدیل ہو جاتی ہے اور فصلوں کے خراب ہونے کی وجہ سے اوسط پیداوار میں بہت کمی واقع ہو سکتی ہے مہنگائی کی وجہ سے کاشتکار پہلے ہی معاشی بدحالی اور پریشانی کا شکار ہیں دوسرا اشرف شوگر ملز انظامیہ زہریلے پانی کو پلانٹ سے Recycle کرنے کی بجائے زہریلا پانی 4ایل نہر میں چھوڑ کر کاشتکاروں کی فصلیں تباہ کر رہی ہے کسان اتحاد بہاولپور کے ضلعی چوہدری عبدالمطلب نے مزید کہا کہ کاشتکاری کے پیشہ سے منسلک طبقہ کی مشکلات میں اضافہ کرنے کی بجائے ضلعی انتظامیہ ڈی سی بہاولپور فوری طور پر نوٹس لے کر اشرف شوگر ملز انظامیہ کی طرف سے نہر 4ایل میں چھوڑے جانے والا زہریلا پانی فوری طور پر بند کروایا جائے ورنہ مسافر خانہ نورپورنورنگا خان پورنورنگا اور گردونواح میں کاشت کاروں کی فصلیں تباہ ہو جائیں گی اور معاشی بدحالی کا شکار کاشتکاروں کی مشکلات مزید ہو جائے گا اس موقع پر کاشت کاروں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ ضلعی صدر یوتھ ونگ ارشد عباسی جنرل سیکرٹری چوہدری اصغر میؤ قاضی رب نواز سید وقاص بخاری موجود تھے۔
احتجاج