کوٹ ادو‘ بھاری مالی پانی دیکر کرپٹ پٹواری بحال‘ شہریوں میں تشویش
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)اینٹی کرپشن کے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار ہونے والاکرپٹ پٹواری پرانی حیثیت میں بحال ہوگیا،موضع پرہاڑ شرقی میں دوبارہ تعیناتی کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے لگا،3سو کے قریب سرکاری ریکارڈ انتقالات بھی اپنے قبضہ میں لے لئے، موضع پرہاڑ شرقی کے (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)
ریکارڈ میں فراڈ جعلی انتقالات،جعلی فردات،سفید اوراق اور متعدد انتقالات پرکرپٹ پٹواری نے دستخط بھی نہ کئے،تفصیل کے مطابق 19اکتوبر کے روزوارڈ نمبر14بی کوٹ ادو کے رہائشی محمد ریاض ولد محمد بخش چانڈیہ کی شکایت پر سول جج فیاض احمدساجھرہ کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مظفرگڑھ فیصل ندیم نے ٹیم کے ہمراہ عباس پلازہ میں واقع اس کے دفتر میں چھاپہ مارا اور فرد اور انتقالات کیلئے لی گئی رشوت کے نشان زدہ نوٹ 50ہزار پٹواری نذر عباس ہراج سے برآمد کر لئے، نذر عباس ہراج پٹواری جو کہ تحصیل و ضلع لیہ کا رہائشی ہے جس کی تعیناتی لیہ کے موضع لوہانچ نشیب میں بھی ہے اور کوٹ ادو کے موضع پرہاڑ شرقی میں بھی تھی، نذر عباس ہراج جو کہ تحصیل چوبارہ اور تحصیل لیہ کی اکثر و بیشتر سٹیٹ لینڈ جعلی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فروخت کر چکا ہے، اور گورنمنٹ آف پاکستان کو کروڑوں روپے کی اراضی سے محروم کر چکا ہے، پٹواری مذکور نے موضع پرہاڑ شرقی کے لوگوں کا خون نچوڑنے کیلئے بدنام زمانہ 4پرائیویٹ منشیوں کو اپنے پاس رکھا ہوا تھا، پٹواری شام 4 بجے کوٹ ادو شہر آتا ہے اس وقت تک اس کے منشی موضع کے لوگوں سے پیسے اکھٹے کر چکے ہوتے اور وہ اپنی دیہاڑی لیکر واپس لیہ چلا جاتا تھا، مذکورہ کرپشن کنگ پٹواری نذر عباس ہراج کے اثاثہ جات بارے بھی انکشاف ہوا ہے اور مذکور کے اس وقت جو اثاثہ جات ہیں ان میں 2 بنگلے لیہ شہر میں اور 2 گاڑیاں نئے ماڈل کی ہنڈا نمبریLEH-433، اور چاپانی گاڑی Plaza اپلائیڈ فار ہیں، کرپٹ پٹواری نذر حسین نے سیاسی اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے مبینہ بھاری رشوت کے عوض پرانی حیثیت میں بحال کرالی اور موضع پرہاڑ شرقی میں دوبارہ تعیناتی کے درپے جس سے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،شہری نے اعلیٰ حکام سے کرپٹ حلقہ پٹواری نذر حسین کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا مطالبہ کیا ہے،
تشویش