محکمہ ایکسائز‘ مختلف راستوں پر ناکے‘10نان رجسٹرڈ گاڑیاں تھانوں میں بند

  محکمہ ایکسائز‘ مختلف راستوں پر ناکے‘10نان رجسٹرڈ گاڑیاں تھانوں میں بند

  



ملتان (نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ملتان کی جانب سے نان رجسٹرڈ اور شارٹ ٹوکن ٹیکس کی حامل گاڑیوں کے خلاف جنرل ہولڈ اپ کے دوران موٹر برانچ سکواڈ  کی نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت مختلف چوراہوں پر ناکے لگا کر 10 نان رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے کر مختلف تھانوں میں بند کرنے سمیت 70 گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس نادہندہ ہونے پر چالان کرکے(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

دستاویزات قبضہ میں لے لئیے ہیں ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان عبداللہ خان جلبانی کی ہدایت پر غیر رجسٹرڈ اور شارٹ ٹوکن ٹیکس کی حامل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کے لئیے انسپکٹر ریحان فاروق جاٹ کی نگرانی میں موٹر برانچ سکواڈ نے مختلف مقامات پر چیکنگ کے دوران 70 گاڑیوں کے شارٹ ٹوکن، اور دیگر غیر قانونی اقدامات پر دستاویزات قبضہ میں لے کر چالان کردیئے ہیں جبکہ غیر رجسٹرڈ 10 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کردیا ہے ذرائع کے مطابق جنرل ہولڈاپ سے محکمہ کو 8 لاکھ روپے سے زائد ریونیو کی ریکوری متوقع ہے۔

تھانے

مزید : ملتان صفحہ آخر