مودی کا بھارت کشمیر کے خون سے رنگین، مسلمانوں کی شہریت بھی خطرے میں، امریکی جریدہ 

    مودی کا بھارت کشمیر کے خون سے رنگین، مسلمانوں کی شہریت بھی خطرے میں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آئی این پی) امریکہ کے معروف جریدے دی نیویارکر نے مودی سرکار کی اصلیت دکھاتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی حکومت ہندو قوم پرست ہے، نریندر مودی کا بھارت خون سے رنگا ہے۔دی نیویارکر نے لکھا کہ 80لاکھ کشمیریوں سمیت 20کروڑ بھارتی مسلمانوں کو دشمن بنا دیا گیا ہے۔ مسلمانوں کی شہریت بھی خطرے میں ہے۔ مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو کے باعث کشمیریوں سے بات کرنا بھی مشکل ہے۔امریکی جریدے نے لکھا کہ غیر(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

قانونی تارکین کی تلاش کے بہانے نیشنل رجسٹریشن آف سٹیزنز کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔امریکی میگزین کے مطابق مسلمانوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔میگزین کے مطابق بھارتی ری پبلک ٹی وی کی رپورٹر نے بتایا کہ سری نگر میں کرفیو کے باعث کسی کے انٹرویو نہ کرسکی۔ جبکہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ وادی ملٹری زون بنادی گئی۔
امریکی جریدے